وزیراعظم نے آئینی ،قانونی اصلاحات پرخصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

Mar 11, 2024 | 20:38 PM

ایک نیوز: عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی، قانونی اصلاحات پر خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپ دیا۔کمیٹی میں مخدوم علی خان، زاہد حامد، صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت، پاکستان بار کونسل کے رہنما احسن بھون شامل ہیں۔

کمیٹی عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی مقدمات میں فوجداری، دیوانی اور آئینی رکاوٹیں کو ختم کرنے کے حوالے سے سفارشات دے گی۔کمیٹی اتحادی جماعتوں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔کمیٹی قانونی اصلاحات سے متعلق مفصل پیکج پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ترجیح عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ،وزیر اعظم جمہوری آدمی ہیں اور وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں