ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآ گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکابینہ ارکان سے خطاب میں کہنا تھاکہ اپنے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو اولین ترجیح ہے.رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں.عوام مہنگائی میں پِس رہی ہے، اشرفیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔ٹیکس چوروں اور ٹیکس چوری میں ملی بھگت کرنے والے افسران دونوں کو نہیں چھوڑا جائے گا. سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے.
شہبازشریف کاکہنا تھاکہ ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس بیس میں اضافہ کریں گے. معیشت کی بحالی ہمارا اولین ایجنڈا ہے.