رانا اقبال احمدکامن ویلتھ پارلیمنٹرین پنجاب کے صدر مقرر 

Mar 11, 2024 | 20:11 PM

ایک نیوز :سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال احمد خاں کو کامن ویلتھ پارلیمنٹرین پنجاب کا صدر مقرر کر دیا گیا۔

کامن ویلتھ ڈے کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں تقریب،کیک بھی کاٹاگیا۔کامن ویلتھ پاکستان کے مرزا عامر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ایم پی اے نوشیر خاں لنگڑیال  نائب صدر کوارڈینیشن مقرر،میاں عمران کو ایگزیکٹو ممبر بنا دیا گیا۔

رانامحمد اقبال کاکہنا تھاکہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا  کامن ویلتھ ڈے منایا جارہا ہے۔ پاکستان کی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے میں پاکستانی نژاد بزنس اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔کامن ویلتھ کی بزنس اور پاکستان کی کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے ۔ملک کی مظبوطی اور ترقی کے لیے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

مزیدخبریں