شاندانہ گلزارکیس میں ایف آئی اے کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط 

Mar 11, 2024 | 20:05 PM

ایک نیوز:ایف آئی اے نے تحریک انصاف کی ایم این اے شاندانہ گلزار کیس میں سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

 سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق  این اے 30 سے رکن قومی اسمبلی کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ شاندانہ گلزار پر ریاست اور حکمرانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام ہے۔ نوٹس کی کاپی بھی سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دی گئی۔ نوٹس مجلس شوریٰ استحقاق، استثنی ایکٹ 2023کی دفعہ 5﴿2﴾ کے تحت دیا۔

خط کے متن کے مطابق ایف آئی اے نے 14مارچ کو ایم این اے شاندانہ گلزار کو طلب کیاہے۔

مزیدخبریں