رمضان المبارک کا چاندنظرآگیا

لاہور میں رمضان المبارک کا چاندنظرآگیا
کیپشن: لاہور میں رمضان المبارک کا چاندنظرآگیا

ایک نیوز: رمضان المبارک کا چاندنظرآگیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کا اعلان کردیا۔کل پہلا روزہ ہوگا۔

 رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد  کی زیرصدارت کمیٹی کااجلاس اوقاف ہال پشاور میں ہوا جس میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے چاند نظرآنےکی شہادتیں موصول کی گئیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد   کاکہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے رمضان المبارک کاچاندنظرآنے کی شہادت موصول ہوئی۔پشاور،لاہور،سوات،سرگودھا،دیر،اسلام آباد سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔کل بروز منگل12مارچ کوپہلا روزہ ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہوئے ۔

پنجاب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈی جی مذہبی امورڈاکٹرطاہر رضا بخاری کی زیرصدارت ایوان اوقاف میں ہوا جس میں چاند کی شہادت موصول ہوئی۔

اجلاس میں مولانا قاری محمد عارف سیالوی، قاضی تجوید الدین، مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری،مولانا حافظ زبیر حسن،رانا محمد شفیق خان پسروری،علامہ محمد افضل حیدری،مولانافتح محمد راشدی ،مولانا مختار احمد ندیم ، مفتی محمد رمضان سیالوی ،مولاناعبدالرحمن، شاہد عباس، ڈاکٹر مفتی محمدکریم خان،مفتی محمد عمران حنفی،مولانا محمد شفیق سمیت دیگرممبران شریک ہیں۔

رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  ہوا ۔محکمہ موسمیات اور علماء کرام زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک  ہوئے۔