ایک نیوز:لاہورپولیس نے احتجاج پرپی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کیخلاف سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت 6مقدمات درج کر لئے۔
مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالنے پر تھانہ انارکلی،شاہدرہ،شمالی چھاؤنی،اچھرہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں حافظ عباس ،خواتین سمیت 100سے زائد کارکنوں کیخلاف دہشت گردی،اغوا کاری،کار سرکار میں مداخلت،ہراساں کرنے سمیت دیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق احتجاج کے دوران حافظ فرحت عباس اور کارکنوں نے سرکاری املاک،گاڑیوں کونقصان پہنچایا۔فائرنگ کی گئی ۔گرفتار 100سےزائد ملزمان سے ڈنڈے بھی برآمد ہوئے۔