ایک نیوز :اسٹیٹ بنک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کردیا ۔
سٹیٹ بنک کی طرف سے پیر کو بنکوں کے اوقات کار کے حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ،سرکلر کے مطابق پیر تا جمعرات صبح 9 سے ساڑھے 3بجے تک عوام سے لین دین جاری رہیگا،دو سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔جمعہ صبح ساڑھے 8سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ لین دین جاری رہیگا۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بھی رمضان المبارک کےاوقات کارجاری کردئیے گئے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیرسےجمعرات مارکیٹ میں کاروبارصبح 9 سےدوپہر2 بجےتک جاری رہے گا۔جمعے کےروز کاروبارصبح 9 بجےشروع ہوکردوپہرساڑھے12 بجےاختتام پذیرہوگا۔
دوسری جانب ینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا ۔سٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لئے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے “بینک تعطیل” قرار دی گئی ہے ۔
مرکزی بینک کےمطابق رمضان المبارک کامہینہ گزرنے کے بعد یہ شیڈول خود بخود منسوخ ہوجائیگا اور پہلے والا شیڈول بحال ہوجائے گا ۔