ایک نیوز :اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ شہباز شریف غیر آئینی اور غیر قانونی وزیراعظم اور مریم نواز غیر آئینی وزیر اعلیٰ ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہگزشتہ روز پی ٹی آئی کے پرامن مظاہرے ہوئے مریم نواز کے گھریلو ملازم آئی جی پنجاب عثمان نے ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا، سو سے زائد ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو ں گرفتار کیا گیا ،شیر افضل مروت, شعیب شاہین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف سنجیدہ دفعات کے پرچے کاٹے گئے، ہم اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس صاحب ان کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں!
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی, ڈی ایس پی, ایس ایس پی اسلام آباد کے چہرے بے نقاب ہونے چاہئیں ، ان کے خلاف پرچے ہونے چاہئیں۔یہ لوگ پولیس کی وردیوں میں ڈکیٹ بیٹھے ہیں ہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس چیک کرائیں گے، ہم دیکھیں گے کہ ان کی آمدن, اخراجات, شاہ خرچیاں اور کارکردگی کیا ہے ؟ ان کا صرف ایک مشن تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کوکچلا جائے ، تمام پارلیمانی کمیٹیوں , پی اے سے اور پارلیمانی نوٹسز سے ان گھریلو ملازمین کا بھرپور احتساب کیا جاے گا، یہ فاشسٹ حکومت اپنے ہوش ہواس کھو چکی ہے، سوشل میڈیا, ٹویٹرز, ایکس سمیت دیگر پلیٹ فارمز میں رکاوٹیں و بندش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا کے بغیر کوئی ملک بالخصوص پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ہم سوشل میڈیا سےفوری بندش ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم عمران خان, بشری بی بی و دیگر رہنماوں کی بازیابی کی بھرپور کوشیش کریں گے۔