ویب ڈیسک :پاکستان کے لیجنڈری مزاح نگار او ر میزبان انور مقصود نے اپنے اغوا سے متعلق گردش کرتی ہوئی خبروں کی تردید کردی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں، انور مقصود نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ایک ویڈیو جاری کرکے ایسی تمام گردشی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
ویڈیو میں وہ بریانی بناتے دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ کہہ بھی رہے ہیں کہ زخم ہوتے ہڈی ٹوٹی ہوتی تو بریانی کیسے بناتا؟ ابھی بریانی بنا رہا ہوں ورنہ کوئی اور میرے لیے بریانی بنارہا ہوتا۔
انہوں نے خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں، میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں، لوگ مجھے فون کرکے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں۔