صدارت کا منصب سنبھالنے پر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

صدارت کا منصب سنبھالنے پر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش
کیپشن: صدارت کا منصب سنبھالنے پر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

ایک نیوز :نومنتخب صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ایوانِ صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا  گیا۔

صدارت کا منصب سنبھالنے پر صدرِ مملکت آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کے لیے روایتی انداز میں بگھی میں تشریف لائے۔

اس موقع پر مسلح افواج کے دستوں نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گارڈ آف آنر کی تقریب میں آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو، صاحبزادی آصفہ اور بختاور بھٹو بھی شریک ہوئیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف زرداری نے الیکٹورل کالج کے ایک ہزار 185 ووٹوں میں سے 411 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

گزشتہ روز آصف زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان سے حلف لیا۔