رمضان المبارک میں گیس کا شیڈول جاری

Mar 11, 2024 | 12:20 PM

ایک نیوز :رمضان المبار ک شروع ہوتے ہی  سوئی گیس کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ سوئی گیس نے رمضان میں گیس کا شیڈول جاری کر دیا ، شیڈول کے مطابق سحر اور افطار میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی،  صارفین کو سحر میں رات ڈھائی بجے سے صبح آٹھ بجے تک گیس ملے گی ، افطار میں سہ پہر تین بجے سے رات دس بجے تک گیس آئے گی ،محکمہ سوئی گیس کی  صارفین کو سحر اور افطار میں گیس کے ضائع کو روکنے کی اپیل۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور رمضان المبارک کا پہلا روزہ آج سے تھا جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگاآج  شام ہی چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔جبکہ عمان  کی حکومت نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔ادھر آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن اور برونائی کی حکومتوں نے پہلا روزہ 12 مارچ کو  رکھنے کا اعلان کیا ۔

مزیدخبریں