ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک ہی شرط ہے کہ چار حلقوں کا آڈٹ کروا لیں ،الیکشن میں فراڈ کرنیوالوں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلنا چاہئے ۔
تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں نواز شریف ، عون چودھری اور اسلام آباد کی کسی سیٹ کا آڈٹ کروا لیں ، اس کے علاوہ کوئی شرط نہیں ہ، جس نے فراڈ کیا اسکے خلاف آرٹیکل چھے کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، میرا اسمبلی میں پہلا بل ہی یہی ہوگا ۔ ہم اجلاس شروع نہیں ہونے دیں گے جب تک یہ معاملے حل نہیں ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈنڈا شاہی سے حکومت نہیں کر سکتے ، یہ پرامن رہنے کا حق نہیں چھین سکتے ہیں ، میں خود متاثر ہوں میرے ساتھ بھی ظلم ہوا، ہم سب ایم این اے اور ایم پی اے نے اکٹھا ہونا تھا ، ہم نے جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ یہ جعلی حکومت فارم پینتالیس اور سینتالیس کی ردوبدل کا نتیجہ ہے ، کل انہوں نے چھے مقدمات لاہور میں درج کیے، اسلام آباد ، سندھ ، پنجاب میں الگ الگ قانون ہیں، مجھ پر ایف آئی آر درج کی اور ڈرامہ کیا، مجھے چھ گھنٹے تک محبوس رکھا گیا ،، چھ گھنٹے بعد مجھ سے بیس ہزار کا مچلکہ لے کر چھوڑنے کا کہا۔