وفاقی کابینہ کی تشکیل :وزیر اعظم نے صدر کو نام بھجوادیئے

Mar 11, 2024 | 10:39 AM

ایک نیوز :وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو نام بھجوادیئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 19 اراکین کی بطور وفاقی وزرا تقرری کی تجویز دی ہے۔شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت کو   خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیرتارڑ، چوہدری سالک حسین اور عبد العلیم خان کو بطور وفاقی وزرا مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے  ۔

وزیراعظم کی سمری میں جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کا نام بھی شامل ہے ۔ شہباز شریف نے احد چیمہ، محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار، مصدق ملک اور محسن نقوی کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کی درخواست کی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شزا فاطمہ کو وزیر مملکت بنانے کی سمری بھی صدر پاکستان کو ارسال کی ہے۔

 نئی کابینہ کی حلف برداری آج ہونے کا امکان ہے، حلف برداری دوپہر 3 بجے ہو گی، صدر آصف علی زرداری کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔

مزیدخبریں