سینیٹ انتخابات،پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

سینیٹ انتخابات،پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں
کیپشن: سینیٹ انتخابات،پیپلزپارٹی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

ایک نیوز:سینیٹ کے انتخابات، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

 سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری کاکہنا ہے کہ  چاروں صوبوں اور وفاق کی سینیٹ  کی نشستوں کیلئے امیدوار 14  مارچ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
 درخواستیں  صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام زرداری ہاؤس اسلام یا  بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کی جائیں۔درخواست کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام منسلک کیا جائے ۔