ایک نیوز :آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز ایڈوائرزی کونسل نے حکومت کو خط لکھا ہے جس میں شرح سود میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
او ایم سی اے سی نے لکھا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی مناسبت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، کمپنیز کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں تقریباً 35 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ڈیزل درآمد کرنے کے لیے 90 فیصد اضافی اخراجات کی ضرورت ہے۔
خط کے متن کے مطابق منظور شدہ ایل سیز کھولنے کی لاگت بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے۔
ڈیزل درآمد کرنےکے لیے 90 فیصد اضافی اخراجات کی ضرورت ہے، موجودہ شرح مبادلہ کی بنیاد پر پیٹرولیم کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے۔