ایک نیوز:لکی مروت میں دعوت ولیمہ کی تقریب کے بجائے مستحقین میں راشن تقسیم کیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے دور میں غریب عوام کادردرکھنے والےبھی موجودہے۔سرائے نورنگ کے رہائشی وقاص خان اور شمعون خان کی تاریخی اور انوکھی شادی میں غیر ضروری اخراجات کے بجائے 600 مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے گئے، یہ راشن پیکج 6500 روپے کا تیار کیا گیا تھا جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور دال شامل تھے۔
سرائے نورنگ کے غرباء میں راشن بانٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر لکی مروت کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے راشن تقسیم کیا۔
دولہے کےچچا عزیزاللہ کا کہناتھا کہ اس شادی کو ہم نے بطور غریبوں کی شادی منانے کاسوچاہواتھا۔
شادی میں شریک سفید پوش اور مستحقین نے اس عمل کو سراہا اور صاحب حیثیت لوگوں کیلئے قابلِ تقلید عمل قرار دیا۔
واضح رہے کہ شادی میں مدعو مہمانوں نے بھی مہنگائی کے دورمیں اس کام کوخوب سراہااورنئے جوڑوں کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔