ایک نیوز :وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی نے بلوچستان کے ہزاروں بے گھرافراد کی بحالی کا پیکج تیارکر لیا۔
ایک نیوز :وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے مسائل کے فوری حل کے لئے بلوچستان خصوصی کمیٹی تشکیل کی گئی تھی۔ جس کی سربراہی سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کررہے ہے۔
بے گھر افراد میں ہزاروں وہ افراد بھی شامل ہوں گے جوبلوچ لیڈر نواب اکبربگٹی کی شہادت کے بعد اپنے گھروں سے نکل مکانی کر گئے تھے۔ پلان پر وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور حکومت بلوچستان جڑے معاملات کو دیکھیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 2006 سے زیر التواء گیس فیلڈز پر بقایا لیز کرایہ کی براہ راست ادائیگی ہوگی۔
جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی کے مقامی لوگوں کوخاص کوٹہ پر نوکریاں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بے گھر اوربے روزگار نوجوانوں کو خصوصی طور پر ملازمتیں بھی اس پلان کا حصہ ہے۔
ریونیو ریکارڈ کے مطابق کچھی کینال کے کمانڈ ایریا میں زمین کی پرامن حد بندی اور حقداروں کے حوالے کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔