ایک نیوز :پنجاب حکومت نے سول سروس سے منسلک افسران کی تاریخ پیدائش تبدیلی کا راستہ مکمل طور پر روک دیا ۔
محکمہ سروس ایند جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق اب سول افسران دوران سروس تاریخ پیدائش تبدیل نہیں کروا سکیں گے۔
سول سروس جوائن کرتے ہوئے جوائننگ دستاویزات میں دی گئی تاریخ پیدائش ہی درست مانی جائے گی۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ افسران دوران سروس شناختی کارڈ میں تاریخ پیدائش میں تبدیلی نہیں کروا سکیں گے۔اہم فیصلہ سے متعلق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا ۔
یاد رہے کہ سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے 3سال مزید عہدہ انجوائے کرنے کے لیے تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی درخواست دی۔
غلام محمود ڈوگر 1963سے 1965 تاریخ پیدائش تبدیل کروانا چاہتے تھے جیسے فیڈرل سروس ٹربیونل نے سخت اعتراضات اٹھا کر مسترد کردیا