ایک نیوز : پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کو اسپتال سے چھوڑ کر فرار ہونے والے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا۔
ڈرائیور جہانزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ حاصل پور کا رہائشی ہے اور پانچ سال سے پرائیویٹ کمپنی میں ڈرائیور کی نوکری کررہا ہے۔
جہانگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ دوست سے ملنے گیا تھا جہاں ان لوگوں نے باہر کھانا کھانے کا فیصلہ کیا، گاڑی بھی وارث روڈپر کھڑی کرنی تھی لیکن لنکرز کالونی سے مال روڈ پر چڑھے تو وہاں گاڑی سے ایک بندےکی ٹکر ہوئی۔
جہانزیب نے کہا کہ رش زیادہ ہونےکی وجہ سے گاڑی نکالنی پڑی اور اس بندے کو سروسز اسپتال لے گئے، ڈاکٹرز نے ہمیں کہا کہ اس بندے کا انتقال ہوگیا ہے، اس وجہ سے ہم وہاں سے نکل آئے اورگاڑی کھڑی کرنے کے بعد گھر آگئے۔