عمران خان کی تقاریر پر پابندی کیس کی سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کیس کی سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل
کیپشن: A 3-member bench has been formed to hear the case of banning Imran Khan's speeches
سورس: A 3-member bench has been formed to hear the case of banning Imran Khan\'s speeches

پی  این این : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 13 مارچ کو سماعت کرے گا۔

 جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی بینچ میں شامل ہیں۔

، جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی تقریر پر پابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔

اس سے قبل جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست مزید سماعت کیلئے فل بینچ کو بھجوانے کی سفارش کی تھی، عمران خان نے پیمرا کی جانب سے تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔