ایک نیوز :ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کو کل انتخابی ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا ۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ۔
ذرائع ڈپٹی کمشنر کے مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں جا سکتی ۔ریلوی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیاتھا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں دفعہ 144نافذکردی گئی تھی جس کے باعث تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں تھی۔