ایک نیوز : گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہےکہ صدر اور الیکشن کمیشن کوبٹھا کر الیکشن پرمشاورت کرناچاہتا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوا۔ آخری دم تک کوشش ہوگی کہ پرامن اور منصفانہ انتخابات کراؤں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی غلام علی کا کہنا تھا کہ انتخابات پر الیکشن کمیشن کے خط پرصوبائی حکومت سے مشاورت کی، نگران صوبائی حکومت کے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔سب کو تاریخ کی فکر ہے، میں نے الیکشن تاریخ بھی دینی ہے اور تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کوبٹھا کر الیکشن پرمشاورت کرناچاہتا تھا لیکن کامیاب نہ ہوا، اب انتخابات پر مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن جاؤں گا۔
حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ صدرکے خلاف آئین شکنی کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، ملک اس صورتحال کامتحمل نہیں ہے۔