ایک نیوز:میٹاکاصارفین کیلئے ایک اورایپ متعارف کرانے کافیصلہ، میٹانے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے کااعلان کردیا۔
میٹا کمپنی کے ترجمان کاکہناہے کہ نئی ایپ کی تیاری شروع کردی ہے۔ جس پر صارفین ٹوئٹس جیسی تحریری اپ ڈیٹس کر سکیں گے۔ اس ایپ کو ابھی’ پی‘92 کانام دیا گیا ہے اور اس کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے۔
میٹا کمپنی کے ترجمان کامزید کہناہے کہ کمپنی ایک ڈی سینٹرلائز سوشل نیٹ ورک پر کام کر رہی ہے۔ ہم ٹیکسٹ اپ ڈیٹس شیئر کرنے والے سوشل نیٹ ورک پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ایک ایسی ایپ کیلئے جگہ موجود ہوجہاں تخلیق کار اور معروف شخصیات اپنی دلچسپیوں کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں ۔
میٹاکمپنی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ صارفین اس ایپ پراپنےانسٹاگرام اکائونٹ سے لاگ ان کر سکیں گے۔ نئی ایپ میں انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے پر فوٹو شیئرنگ ایپ کی پروفائل تفصیلات نظر آئیں گی۔ چونکہ یہ ڈی سینٹرلائز ایپ ہوگی تو صارفین اپنے سرورز اور مواد کی جانچ پڑتال کیلئےاپنے اصولوں کو تشکیل دے سکیں گے۔اس کے علاوہ صارفین اپنی پوسٹس کو دیگر سرورز پر بھی براڈ کاسٹ کر سکیں گے۔
یہ واضح نہیں کہ وہ ایک دوسرے کو فالو کر سکیں گے یا نہیں، اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ صارفین پوسٹس کو ٹوئٹر کی طرح ری شیئر کر سکیں گے یا نہیں، اور نئی ایپ متعارف کرانے کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔