ایک نیوز :پی ایس ایل ویمنز لیگ کے تیسرے اور آخری میچ میں ایمازونز نے سپر ویمنز کو 33 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔
???? AMAZONS WIN THE SERIES 2️⃣-1️⃣ ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2023
Another high-scoring contest in Rawalpindi as Super Women could not cross the line despite the Chamari Athapaththu show ????#LevelPlayingField pic.twitter.com/JPGkH8J28Y
راولپنڈی میں کھیلے گئے ویمنز لیگ نمائشی میچ کے تیسرے اور آخری مقابلے میں ایمازونز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے اور سپر ویمنز کو جیت کیلئے 219 رنز کا ہدف دیا۔
ایمازونز کی کپتان بسمہ معروف نے 32 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ انگلش کرکٹر ڈینی ویٹ نے 20 گیندوں میں 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
سپر ویمنز کی جانب سے ایمن انور نے 2 جبکہ اُمِ ہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
For the second time in two days, @Danni_Wyatt is the player of the match for her all-round excellence! ✨#LevelPlayingField pic.twitter.com/zm1gTsgWYj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2023
سپر ویمنز کی ٹیم 219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناسکی اور میچ 33 رنز سے ہار گئی۔سپر ویمنز کی ارم جاوید 29 گیندوں پر 35 رنز جبکہ اتھاپتھو 60 گیندوں میں 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 107 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ایمازونز کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 3 وکٹیں جبکہ ڈینی وائٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈینی ویٹ کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ سپر ویمنز نے سیریز کے پہلے میچ میں ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ایمازون نے سپر ویمنز کو 41 رنز سے ہرایا تھا۔