خام تیل کی قیمت 2ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی

   خام تیل کی قیمت 2ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی
کیپشن: Crude oil prices fell to a two-week low

ایک نیوز :عالمی منڈی میں کساد بازاری کے باعث کروڈ آئل کی قیمت 1.07 ڈالرکمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔جس سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان ہے ۔

 رپورٹس عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 1.07 ڈالرکمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم ترین قیمت ہے۔

 اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 94 سینٹس کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کسادبازاری کے خدشات ہیں۔