ابوظہبی میں خطے کی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق

Mar 11, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز :ابوظہبی سول فیملی کورٹ میں خطے کی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق کا تصفیہ طے پا گیا۔

 عدالت نے فیصلے میں شوہر کی جائیداد، تنخواہ اور مجموعی دولت میں سے خاتون کو 35فیصد حصہ دینے کا حکم سنایا ہے۔خاتون کو 70لاکھ درہم (تقریباً 53کروڑ 23لاکھ روپے) کی رقم ملے گی۔

 میاں بیوی متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں اور ان کی شادی کو طویل عرصہ گزر چکا تھا۔ قانونی ماہر ہشام الرفیع کا کہنا ہے کہ یہ سول میرج لا 14/2021کے تحت پہلی طلاق ہے جس میں میاں بیوی کی دولت اور اثاثوں کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک ماہر کی خدمات حاصل کی گئیں۔ 

قانونی ماہرنے کہا کہ اس قانون اور عدالتی فیصلے میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی مساوات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس میاں بیوی کی طلاق کا معاملہ ایک مہینے میں طے پا گیا تھا تاہم جائیداد کے بٹوارے میں 4ماہ کا عرصہ لگا۔ واضح رہے کہ ابوظہبی کی یہ عدالت تمام غیرملکیوں کے فیملی معاملات کا تصفیہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے، خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیرمسلم۔

مزیدخبریں