قبائلی عمائدین کی مردم شماری سےپہلے الیکشن کی مخالفت،احتجاج کا اعلان

Mar 11, 2023 | 20:53 PM

ایک نیوز: قبائلی عمائدین نے مردم شماری سے پہلے الیکشن کی مخالفت کرتے ہوئےضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی عمائدین کا کہناہے کہ ہم اسلام آباد تک جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔  الیکشن کمیشن کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ قبائلیوں کے ساتھ جتنا ہوچکا یہ بس ہے۔ مردم شماری سے پہلے الیکشن قبائلیوں کی نمائندگی کم کرنے کی سازش ہے۔
واضح رہے کہ قبائلی عمائدین نے ناانصافیوں پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اگرہماری آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ۔ ہم الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے ۔

مزیدخبریں