ایک نیوز:پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کےخلاف اینٹی کرپشن نے جعلی رہائشی منصوبے کے کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی پر جعلی رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا الزام ہے۔ سوہنی گالف ویو ، سوہنی شاپنگ مال اور سوہنی سائبان نامی جعلی منصوبے شروع کئے۔
اینٹی کرپشن سندھ نے ایس بی سی اے کوخط لکھ کر تمام متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے 14 مارچ تک مالکانہ دستاویزات سمیت تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ رہنماپی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی پر جعلی رہائشی منصوبوں کے ذریعہ سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا الزام بھی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے خلاف تحقیقات کا آغاز عوامی شکایت پر کیا گیا۔