ایک نیوز : پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے ’ایپل‘ کی سروسز آئی ٹیونز اور ایپل میوزک کو غلطی پر تنبیہ کی ہے۔
ایپل آئی ٹیونز نے پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانوں کو ’انڈین پاپ‘ کی کیٹیگری میں دکھایا ہے۔
Just noticed iTunes/Apple music - music portal classifies our Coke Studio Pakistan as “Indian Pop”. Other episodes are ‘Worldwide’ or ‘Asia’- anything but ‘Pakistani’. Come on @AppleMusic give us this one at least! Coke Studio is a Pakistani success & we deserve to be recognised. pic.twitter.com/Kd3yfrgXkU
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) March 10, 2023
اداکارہ نے ٹویٹر پر اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ’ایپل‘ سےسوال کیا ہے کہ اس نے پاکستانی گانوں کا انڈین حصے میں کیوں ڈال دیا۔
ان اسکرین شاٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کی شہرہ آفاق نعت ’تاجدار حرم‘ اور دیگر گانوں کو انڈین پاپ میں رکھا گیا ہے۔
’ایپل‘ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 اور سیزن 14 کے گانوں کو بھی ’ورلڈ وائیڈ‘ اور ’ایشیا‘ کی کیٹیگری میں رکھا ہوا ہے۔
مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں اس معاملے کو بھی اٹھایا ہے اور کہا کہ یہاں پاکستان کا نام ہونا چاہئے تھا لیکن وہ نام نہیں لکھا گیا۔
انہوں نے ایپل کو شرمندگی دلاتے ہوئے لکھا کہ کوک اسٹوڈیو پاکستان کا کامیاب ترین پروجیکٹ ہے اور ہم اس بات کے مستحق ہیں کہ ہمیں اس سے پہچانا جائے۔