پی ڈی ایم کا خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کافیصلہ  

Mar 11, 2023 | 19:49 PM

ایک نیوز : پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا۔
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا۔

مذکورہ نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔

ترجمان پی ڈی ایم خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی اور فیصلہ ہے کہ اب کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،اب صرف اور صرف عام انتخابات کی تیاری جاری ہے اور جنرل الیکشن میں ہی حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں ،وہی الیکشن کا شوق پورا کرے۔

 مذکورہ ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد مذکورہ تینوں نشستوں پر گزشتہ سال 16 اکتوبر کو منعقدہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی جن پر حلف نہ لینے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان نشستوں کو خالی قراردیا ہے ۔

مزیدخبریں