سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی
کیپشن: The Supreme Court has released the causelist for next week

ایک نیوز:سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دئیے،آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر چھ بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
کاز لسٹ کے مطابق بنچ نمبر ایک   چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ۔بنچ دوئم  میں جسٹس قاضی فائز عیسی،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہونگے ۔جبکہ بنچ تین میں جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہونگے۔
بنچ چار جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحیدپر مشتمل ہوگا۔اسی طرح  بنچ پانچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔بنچ چھ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہونگے ۔
واضح رہے کہ کاز لسٹ کے مطابق 69 مختلف اراکین اسمبلی کی انتخابی عذرداریوں سے متعلق کیس کی سماعت 13 مارچ ہوگی۔

 نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت 14 مارچ کو ہوگی ۔
تحریک انصاف کے 123 ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

گلگت بلتستان اپیلٹ کورٹ میں ججز تقرری کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی ۔
صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت بدھ کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کرے گا۔