ایک نیوز ( سدھیر چودھری )رمضان المبارک سے قبل ہی بدترین مہنگائی اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہوگیا ۔
رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کم ہونے کی عوام کی امیدیں دم توڑ گئیں۔سبزیاں، دالیں، گھی و آئل سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
عام مارکیٹ میں گھی کی قیمت 630اور آئل کی قیمت 680روپے لیٹر تک پہنچ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں کھیرے 90،کریلے250،ٹماٹر50پیماز 160،مولی 60،کچنار360 روپے کلو تک فروخت ہوتی رہی ۔
دوسری جانب پنجاب کی نگران حکومت نے رواں سال رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے غریب عوام سبسڈی سے محروم ہو جائے گی ۔