روس اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعلقات کو مزیدبڑھانے پراتفاق

Mar 11, 2023 | 18:00 PM

ایک نیوز :ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو اور  عودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔فریقین نے دوطرفہ تعاون کے علاوہ اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

لاوروو نے نشاندہی کی کہ روس مسئلہ یوکرین پر متوازن موقف کے لیے سعودی عرب کا شکرگزار ہے اور اہم مسائل کو حل کئے جانے میں اپنا کردارا ادا کرنے کی ریاض کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ریاض ماسکو کے ساتھ تعاون کی قدر کرتا ہے اور  تمام میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

مزیدخبریں