ایک نیوز:اسلام آبادہائیکورٹ میں صحافیوں پرپولیس تشددکے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق28 فروری کو درج دہشتگردی مقدمہ میں عدالت نے فیصلہ سنایا عدالت نے دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ہی صحافیوں کا بیان ریکارڈ کرنے کابھی حکم دے دیا۔
عدالت کاریمارکس میں کہناتھاکہ28 فروری وقوعہ پر اس سے پہلے دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔ مدعی اور دیگر صحافیوں کا بیان ریکارڈ کریں ۔
عدالت کامزیدکہناتھاکہ پولیس قانون کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے ۔صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی درخواست دے رکھی تھی ۔
واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافی ثاقب بشیر ، ذیشان سید ، ادریس عباسی اور شاہ خالد پر تشدد کیا گیا تھا۔