چودھری سرور کی چودھری شجاعت سے ملاقات،ق لیگ میں شمولیت کااعلان

Mar 11, 2023 | 17:34 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں مسلم لیگ ق میں شمولیت اور عہدے دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور کو مسلم لیگ ق پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان  ہے ۔کل پریس کانفرنس میں باقاعدہ مسلم لیگ ق میں شمولیت کریں گے ۔
چودھری محمد سرور 2بار گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ پہلی بار ستمبر 2013 سے جنوری 2015 تک نواز شریف دور حکومت میں گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے۔

سابق گورنر چودھری محمد سرور دوسری بار تحریک انصاف کے دور اقتدار میں 2018 سے 2022 تک گورنر پنجاب کے عہدے پر رہے۔

سابق گورنر پنجاب اس سے قبل برطانوی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوچکے ہیں ، انھوں نے 13 سال گلاسگو سے لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔

مزیدخبریں