تربیتی مشق،مقابلے جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارتے ہیں، آرمی چیف

Mar 11, 2023 | 17:12 PM

ایک نیوز :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ تربیتی مشق کےطورپریہ مقابلےجوانوں کی صلاحیتوں کومزیدنکھارتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں منعقدہ 60 گھنٹے پر محیط طویل مشقت و سخت جان  چھٹا بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ (پی اے ٹی سی ) مقابلہ شاندار  تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  مقابلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان آرمی کی سات ٹیموں، پاکستان نیوی اور بحرین، سعودی عرب ، مراکش، ازبکستان، تھائی لینڈ، اردن، امریکہ، عراق، قازقستان اور قطر سمیت 10 بین الاقوامی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا جبکہ آذربائیجان، کینیڈا، گیمبیا، انڈونیشیا، میانمار، مالدیپ، سینیگال، سوڈان، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بطور مبصر شرکت کی۔

مقابلے میں جسمانی برداشت،ذہنی قابلیت اورٹیموں کی حکمت عملی ومہارت کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

 مقابلہ پبی کے پہاڑی اور ناہموار علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک دن رات جاری رہا۔ کئی سالوں میں، مقابلے نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرلی ہے اور یہ ایک قابل قدر بین الاقوامی ٹیم اسپرٹ ایونٹ بن گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےاختتامی تقریب سے خطاب میں تربیتی مشق کے مختلف دشوار مراحل کے دورا ن مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، برداشت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا تھا کہ یہ مقابلےجوانوں کی جسمانی اورجنگی مہارتوں سمیت بدلتے حربی کردارٹیم ورک کواجاگرکرتے ہیں اس مقصد کےلئے پاک فوج بہادری،باہمی تعاون اورقابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے د وران اوصاف برقراررکھے ہیں ۔

تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقابلے کے شرکا کو ایوارڈز اوراعزازات سے نوازا۔

مزیدخبریں