ایک نیوز: ماہ رمضان سے قبل خوشخبری، محکمہ موسمیات نے جم کر بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں ماہ 23 یا 24 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے رواں ماہ کی 18، 19 اور 20 مارچ کو بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق مذکورہ تاریخوں پر زیادہ تر شمالی علاقہ جات اور اپر پنجاب میں بارش ہونے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں بارش ہوگی ہے۔
یاد رہے کہ بارش فصلوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ اس سے بڑھتا ہوا درجہ حرارت کم ہو جائے گا اور گندم کی پیداوار بہت اچھی ہوگی۔ دعا ہے اللہ رب العزت سے کہ بارش کے بعد تیز ہوا نہ چلے اور جس کے امکانات بہت کم ہیں۔