نارووال: ایپکاسنٹرل کمیٹی کی اپیل، سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال

نارووال: ایپکاسنٹرل کمیٹی کی اپیل، سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال
کیپشن: Narowal: Epic Central Committee's appeal, leave pen strike in government offices(file photo)

ایک نیوز: نارووال میں ایپکا سنٹرل کمیٹی کی اپیل پر ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی کیخلاف سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپکا سنٹرل کمیٹی کی اپیل پر پنجاب سمیت ملک بھر کے دفاتر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال و مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تنطیم کے زیراہتمام نارووال میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی صدارت محمد سلطان مجددی مرکزی صدر ایپکا پاکستان، عبدالباری صدیقی، محمد اشرف ترین، مراتب علی مغل، صابر حسین، مس شیلا فراز اور دیگر  قائدین نے کی۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-11/news-1678529863-9176.mp4

نارووال کے ملازمین نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، تنخواہوں میں %10 کٹوتی، پینشن گریجویٹی میں کمی اور ایپکا کے مطالبات کو نظر انداز کرنے پر ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-11/news-1678529899-7331.mp4

احتجاجی مظاہرے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سلطان مجددی مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے حکومت وقت کو وارننگ دی کہ اگر تنخواہوں یا پینشن گریجوایٹی میں کٹ لگانے کی کوشش کی گئی یا ایپکا کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو 16 مارچ کو ملازمین اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ 

ملازمین 16 مارچ کے دھرنے کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ پنجاب بھر کے اضلاع میں بھی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال اور مظاہرے ہوئے۔