پی این این : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن کی وفات کو حادثہ ظاہر کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیک کی گئی مریم نواز کی مبینہ آڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ جو ڈیتھ ہوئی ہے پی ٹی آئی ورکر کی، اس پر کہنا چاہئے نا کہ افسوس تو مجھے بہت ہے، مگر کسی حادثے میں ان کی ڈیتھ ہوئی ہے۔
ٹوئٹر پر لیک کی گئی آڈیو کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ان کو ذاتی کار میں لائے تھے اور چھوڑ کر بھاگ گئے۔ نہیں نہیں انکل، وہ اینگل نہیں ہے۔ اینگل یہ ہے کہ وہ سارے اپنے کارکنان کو چھوڑ کر خود چھپے ہوئے ہیں۔
In a purported audio leak, Maryam Nawaz Sharif can be heard discussing the "angles" to be taken for slain PTI worker, #ZillEshah's death. pic.twitter.com/Euo9BYBeu3
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) March 11, 2023
واضح رہے کہ لیک کی گئی آڈیو میں مریم نواز مخاطب شخص کو انکل کہتی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انکل سے کون سا شخص مراد ہے۔تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ مریم نواز تمام مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں میں سے پرویز رشید کو ہی انکل کہہ کر پکارتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کارکن پر تشدد نہیں ہوا بلکہ وہ ان کی موت حادثے کا نتیجہ تھی تاہم وہ جواب دینے سے قاصر رہے کہ اگر موت کی وجہ حادثہ تھی تو عمران خان کے خلاف قتل کا مقدمہ کیوں درج کیا گیا؟