کراچی میں 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

Mar 11, 2023 | 14:16 PM

  کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی 3 نمبر میں سوزوکی کلٹس کار سے 10 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ معصوم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے کورنگی 3 نمبر میں ایک گاڑی سے تشدد زدہ لاش ملی ہے، جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی۔ 
پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک شہزاد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا جس کی موبائل فون ریپئرنگ کی دکان ہے۔محمد حسین کے قتل کا مقدمہ زمان ٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں اغوا، تشدد، بدفعلی اور قتل کی دفعات شامل  کی گئی ہیں، پولیس نے کار مالک اور پارکنگ اسٹینڈ کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا ہے، جنکے ڈی این اے بھی کرائے جائیں گے۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کرکے قتل کیا گیا ہے۔

  
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 


 

مزیدخبریں