مبینہ طور پر لاپتہ صحافی عابد میرکی شمالی علاقہ جات میں موجودگی کا انکشاف

Mar 11, 2023 | 13:00 PM

ایک نیوز: گزشتہ دنوں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے صحافی عابد میر کی شمالی علاقہ جات میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کا اپنے اہلخانہ سے رابطہ ہوگیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی خیریت کی اطلاع دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو عابد میر کے بھائی خالد نے اسلام آباد کے تھانے میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ 

جمعے کی صبح خالد میر نے انڈپینڈنٹ اردو کو فون پر بتایا: ’آج میرا اپنے بھائی عابد سے ایک نامعلوم فون نمبر کے ذریعے رابطہ ہوگیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ وہ خیریت سے شمالی علاقہ جات میں کچھ دوستوں کے ساتھ ہیں، اگلے دو سے تین دن تک ان کے پاس فون یا رابطہ نہیں ہوگا، وہ خیریت سے گھر آجائیں گے۔‘ 

اسلام آباد پولیس کا تاہم عابد میر کے بھائی کے تازہ بیان پر ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے عابد میر کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ گھر پہنچ گئے ہیں اور گھر والوں سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے لاپتہ ہونے کا غلط تاثر پیدا ہوا۔

مزیدخبریں