علی بلال کیس : قتل قرار دینے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

shah mehmaood qureshi and ig pb usman anwar
کیپشن: shah mehmaood qureshi and ig pb usman anwar
سورس: google
smq tweet
کیپشن: smq tweet
سورس: google
shah mehmaood qureshi and ig pb usman anwar
smq tweet

ایک نیوز : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سمیت اہم رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ روئیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف  کے اہم رہنما اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے علی بلال عرف ظل شاہ  کی حادثاتی موت کو  قتل قراردیا۔

 یادرہے شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ‏شہید علی بلال کا  بیہمانہ قتل اس سفاک عمل کے ذمہ داروں کی ذہنی کیفیت کے بارے میں بہت سے سوال کھڑے کرتا ھے۔

علی بلال ایک پرامن اور پرجوش سیاسی ورکر تھا۔اس معصوم جان کو اتنی بے دردی سے  تشدد کر کے  قتل کرنا صرف ایک مکمل سائیکوپاتھ کا ہی کام ہوسکتا ھے۔