لی چیانگ چین کے وزیر اعظم نامزد

Mar 11, 2023 | 11:07 AM

 ایک نیوز : چین کے صدر شی جن پنگ  نے شنگھائی پارٹی کے سابق سربراہ  لی چیانگ کو  دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کا وزیر اعظم نامزد کر دیا  ہے۔

 رپورٹ کے مطابق شنگھائی پارٹی کے سابق سربراہ لی چیانگ کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم لی کی چیانگ کا جانشین نامزد کیا گیا تھا۔

شی جن پنگ کی جانب سے لی چیانگ کو بطور وزیر اعظم نامزد کرنے کی تحریک ہفتے کی صبح چیمبر میں پڑھ کر سنائی گئی۔ نیشنل پیپلز کانگریس کے دو ہزار900 سے زائد نائبین میں سے تقریباً سب نے متفقہ طور پر ان کا انتخاب کیا۔

موجودہ وزیراعظم لی کی چیانگ پیر کو ختم ہونے والے نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس کے دوران ریٹائر ہو رہے ہیں۔

بعد ازاں 2016 میں شی جن پنگ نے لی چیانگ کو جیانگسو میں تعینات کیا تھا۔ اگلے سال، لی کو شنگھائی کا پارٹی سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ جو صدر کے ان پر اعتماد کی علامت ہے۔

اب وہ وزیراعظم اور چین کی کابینہ سٹیٹ کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ملک کے روز مرہ کے معاملات کے ساتھ ساتھ میکرو اکنامک پالیسی کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔

کووڈ کے بعد معاشی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے کے باوجود لی چیانگ کو اب بھی مشکل حالات کا سامنا ہے۔

انہیں معیشت کو مستحکم کرنے، مالیاتی نظام میں خطرات کو کم کرنے، ملک کی گرتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ سے نمٹنے اور صارفین اور سرمایہ کاروں کو اندرون ملک اور بیرون ملک مطمئن کرنا ہوگا۔

کافی حد تک عملی اور بزنس فرینڈلی تصور کیے جانے والے لی چیانگ کو کووڈ 19 کی پابندیوں کے تین سال بعد چین کی ناہموار معاشی بحالی، صارفین اور نجی شعبے کے درمیان کمزور اعتماد اور عالمی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں