آئی ایم ایف کی شرط پوری، برآمدی شعبے، کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم

آئی ایم ایف کی شرط پوری، برآمدی شعبے، کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم
کیپشن: IMF condition fulfilled, subsidy on electricity for export sector, farmers ended(file photo)

ایک نیوز: حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

 برآمدی شعبے اور کسانوں کے لیے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے اور کسانوں کے لیے بجلی3.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ 

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

نیپرا نے فیصلے میں لکھا ہے کہ سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔ برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ برآمدی شعبے کیلئے بجلی کی19.99 روپے فی یونٹ کے رعایتی نرخ پر فراہمی ختم کردی گئی ہے۔ زرعی صارفین کو بجلی 13 روپے کی بجائے 16.60 روپے فی یونٹ میں ملے گی۔ کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کیلئے بجلی پر3.60 روپے فی یونٹ سسبڈی واپس لی گئی ہے۔