کراچی: فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

کراچی: فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
کیپشن: Karachi: A fire broke out in the furniture market, goods worth millions were burnt to ashes(file photo)

ایک نیوز: کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ  میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور کچھ دیر کے بعد  فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ 45 دکانیں اور دو گاڑیاں جل گئیں جبکہ سامان نکالنے کے دوران دو افراد بھی زخمی ہو گئے ،متاثرین نے فائر بریگیڈ پر تاخیر سے پہنچنے کا الزام بھی لگا دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث فرنیچر مارکیٹ کے اطراف کے اپارٹمنٹس کے رہائشی باہر نکل آئے ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔