ایک نیوز :اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعداد و شمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ نے 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 فونز کی فہرست جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر پوائنٹ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 13 تھا، آئی فون 13 کا مارکیٹ شیئر 5 فیصد رہا۔
2.6 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ آئی فون 13 پرو میکس دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون تھا جبکہ تیسرے پر آئی فون 14 پرو میکس رہا۔5 ویں سے 9 ویں نمبر تک بھی ایپل کے آئی فونز کا راج رہا۔
آئی فون 13 پرو 5 ویں، آئی فون 12 چھٹے، آئی فون 14 اور 14 پرو 7 ویں اور 8 ویں جبکہ آئی فون ایس ای 2022 کے حصے میں 9 واں نمبر آیا۔
ستمبر 2021 سے اگست 2022 کے دوران آئی فون 13 دنیا کے بیشتر ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون تھا۔ایپل سے ہٹ کر اس فہرست میں چوتھے اور 10 ویں نمبر پر سام سنگ کے گلیکسی اے 13 اور گلیکسی اے 03 رہے۔
2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون کونسا رہا؟
Mar 11, 2023 | 07:35 AM