کراچی : فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں

کراچی : فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں
کیپشن: کراچی : فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں

ایک نیوز :کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ  میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچی اور کچھ دیر کے بعد  فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ 45 دکانیں اور دو گاڑیاں جل گئیں جبکہ سامان نکالنے کے دوران دو افراد بھی زخمی ہو گئے ،متاثرین نے فائر بریگیڈ پر تاخیر سے پہنچنے کا الزام بھی لگا دیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث فرنیچر مارکیٹ کے اطراف کے اپارٹمنٹس کے رہائشی باہر نکل آئے ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔