ثانیہ مرزا کی ٹینس سے الوداعی تقریب، شعیب ملک غیرحاضرکیوں؟

Mar 11, 2023 | 05:56 AM

ایک نیوز :معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائر منٹ لے لی اس حوالے سے5 مارچ کو ثانیہ مرزا نے اپنے آبائی علاقے حیدر آباد میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا۔
 تقریب میں ثانیہ نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ شرکت کی،الوداعی پارٹی میں اے آر رحمان، مہیش بابو، ہما قریشی، فرح خان، عرفان خان، سائنا نہوال اور یووراج سنگھ جیسی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
 تقریب میں شوبز اور اسپورٹس شخصیات کے علاوہ ثانیہ کے قریبی عزیز بھی شریک ہوئے اگر کوئی شریک نہ ہوئے تو وہ شوہر شعیب ملک تھے ۔شعیب ملک آج کل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیںاور وہ پی ایس ایل کھیلنے میں مصروف ہیں ۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا  بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بھی نجی زندگی میںشعیب ملک سے دور ہیں ۔ گزشتہ چند ماہ سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں گرم ہیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ثانیہ مرزا کی ایسی کئی پوسٹ سامنے آئی ہے، جنہیں دیکھ کر لوگوں نے اندازہ لگایا تھا کہ ان دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔ 
شعیب ملک نے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور انہیں اس پر تنہا چھوڑا جانا چاہئے۔ثانیہ مرزا نے اپنا آخری میچ چند روز قبل حیدرآباد دکن کے لال بہادر ٹینس اسٹیڈیم میں کھیلا اور اپنے کیریئر کو الوداع کہہ دیا۔5 مارچ 2023 کو انہوں نے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام بھی کیا ، جس میں شوبز اور کھیل کی دنیا کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ثانیہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارٹی میں پہنچیں ۔ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اذہان، والدین ، بہن اور بہن کے شوہر نظر آئے لیکن اگر دکھائی نہ دیئے تو وہ تھے شوہر شعیب ملک،شعیب ملک کے اہلیہ ثانیہ مرزا کے انتہائی خاص دن پر ان کے ساتھ نہ ہونے پر لوگوں نے ایک مرتبہ پھر کئی طرح کے سوالات اٹھادیئے ۔شعیب ملک نے بھی ابھی تک سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی اس پارٹی سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

مزیدخبریں