ایک نیوز :بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سابق منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ دیسی گرل نےتین مرتبہ خود کشی کی کوشش کی ۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا جنہوں نے آج اپنی محنت کے دم پر بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان حاصل کرلی۔ پریانکاچوپڑا امریکہ میں شوہر نک جونس اور بیٹی مالتی کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار ررہی ہیں۔ بھلے ہی آج اداکارہ اپنی پرسنل لائف اور پروفیشنل لائف میں کامیاب ہوں، لیکن ایک وقت اداکارہ اپنی زندگی سے اتنی مایوس تھیں کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہ انکشافات ان کےمینیجر نے کئی سال پہلے کئےتھے انہوں نے اپنی ٹویٹ میںکہاتھا کہ آج اتنی مضبوط نظر آنے والی پرینکا نے گزشتہ وقت میں 3-2 مرتبہ خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی اور میں جیسے تیسے انہیں روکا۔
پرینکا چوپڑا نے خود کشی کی کوشش کیوں کی تھی ان کی وجوہات بھی سامنے آگئی ہیں در اصل ان کےسابق بوائے فرینڈ اسیم مرچنٹ کی آپس میں بہت لڑائیاں ہوا کرتی تھیں۔ اس دوران پرینکا کئی مرتبہ رات رات میں پریشان ہوا کرتی تھیں ۔
ایک مرتبہ اسیم سے لڑائی کے بعد پرینکا ممبئی کے وسئی علاقے مین ڈرائیو کر کے آئیں اور وہاں خودکشی کی کوشش کی۔ ویسے پرینکا اسیم کی ماں کے کافی قریب تھیں، لیکن 2002 میں اسیم کی ماں کے دیہانت کے بعد وسئی میں پرینکا نے ایک بلڈنگ سے کود کر اپنی جان دینی چاہی۔ اس واقعہ کے بعد جب تک اس فلیٹ کی کھڑکیوں پر لوہے کے گرل نہیں لگائے گئے، تب تک پرینکا کو ایک کرسی سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔