بالی وڈ کنگ  نے ’پٹھان‘ کی کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار دیدیا

Mar 11, 2023 | 00:08 AM

ایک نیوز :بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کو ’ ذاتی‘ قرار دیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کنگ خان نے لکھا کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے اور اگر ہم اسے ذاتی طور پر نہ کریں تو اس میں کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ’پٹھان‘ کو محبت اور پیار دیا۔

شاہ رخ  خان کا مزید کہنا تھا کہ  میں ان افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلم کیلئے کام کیا اور ثابت کیا کہ کہ محنت، لگن اور بھروسہ ابھی زندہ ہے۔

واضح رہے کہ ’پٹھان‘ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے اور اس نے ’باہو بلی 2‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں